ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی میٹرو میں تعینات سی آئی ایس ایف کے جوان نے خودکشی کی 

دہلی میٹرو میں تعینات سی آئی ایس ایف کے جوان نے خودکشی کی 

Fri, 26 Aug 2016 17:25:13    S.O. News Service

فرید آباد، 26؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میٹرو کی سیکورٹی یونٹ میں تعینات ایک جوان نے اپنی سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر آج مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔حکام نے بتایا کہ وائیلیٹ لائن پر یہ واقعہ میولا مہاراج پور اسٹیشن پر صبح تقریبا سات بج کر 40منٹ پر رونما ہونے کی خبر ملی۔اپنی پستول سے خود کو مبینہ طور پر گولی مارنے کے بعد کانسٹیبل الپیش راٹھور خون سے لت پت پائے گئے۔ایک افسر نے بتایاکہ راٹھور نے یہ قدم کیوں اٹھایا؟ اس بارے میں پتہ لگانے کے لیے واقعہ کی کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس قدم کے پیچھے کی وجہ شاید کچھ خاندانی تنازعہ رہا ہوگا۔گجرات کے رہنے والے راٹھورنے اکتوبر 2014کو مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس کی میٹرو یونٹ جوائن کیا تھا۔اس کے خاندان میں اس کی بیوی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی ہے۔


Share: